مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دشمنی کی اصل وجہ صرف کشمیر ہے جس سے پاکستان دستبردار نہیں ہوسکتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں جدوجہد کشمیر کو آزادی کی تحریک تسلیم کیا جارہا ہے لیکن ہندوستان اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، 8 لاکھ ہندوستانی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے ۔ ہندوستان اپنے سخت مظالم کے باوجود اس تحریک کو ختم نہیں کرسکتا۔ کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ پر پاکستانی پرچم کو سلام کرتے ہیں، آج کشمیری پاکستان کے پرچم میں لپٹ کر دفن ہوتے ہیں، کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا چھوڑیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ نئی دہلی میں دہشت گرد حکمران ہیں جنہوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا اور گجرات میں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف کشمیر ہے جس سے دستبردار نہیں ہوسکتے ۔
پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دشمنی کی اصل وجہ صرف کشمیر ہے جس سے پاکستان دستبردار نہیں ہوسکتا۔
News ID 1878524
آپ کا تبصرہ